تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:55

تھرمل بجلی کی پیداوار میں کمی، شارٹ فال4461میگاواٹ ہوگیا

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں موسم بہتر ہونے کے باوجود بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4461 میگاواٹ ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ متعدد تھرمل پاور ہاوسز سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہے ۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 13978 میگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ بڑھ کر 18439 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ اس طرح 4461 میگاواٹ شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے شہروں میں 7 سے 10 اور دیہات میں 15 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔۔ کے ای ایس ای کو بحران کے باوجود 750 میگاواٹ بجلی سپلائی کی گئی، صارفین اس صورتحال سے عاجز چکے ہیں۔ گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔۔ ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ جلد تیل و گیس کی سپلائی بڑھنے سے پیداوار بھی بڑھ جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.