تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:55

امریکی ایٹمی تجربہ گاہ آگ سے محفوظ کر لی گئی

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا کی گیارہ سال میں دوسری مرتبہ خالی کرائی گئی لاس الاموس کی ایٹمی تجرباتی گاہ اب محفوظ ہے ۔ہزاروں فائر فائٹرز واقعہ کی جگہ موجود ہیں،،Los Alamos Canyon کی طرف بڑھنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے 200 اہلکار جدوجہد کررہے ہیں۔ دوسری عالمی جنگ کے مین ہیٹن پروجیکٹ کا پہلا ایٹم بم یہیں تیار کیا ۔ اور وکرز نے خطرناک اور تابکار فضلہ 6 ایکٹر کی اراضی پر پھینکا ۔لوس الاموس کی اس قومی تجربہ گاہ کے قریب واقع قصبے کو پیر کو ہی لوگوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔حکام نے کہا کہ تجربہ گاہ میں کام روک دیا گیا ہے اور امید ہے کہ وہ شاید دوبارہ جمعہ تک ہی کھولی جائے گی۔آگ نے اب تک ایک سو دس کلومیٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں خشک لکڑی اور تیز ہوائیں اس کے پھیلنے میں مدد کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.