تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:7

پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، مولانا فضل الرحمن

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ اور چئیر مین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گا ۔کشمیر کمیٹی کی جانب سے آج جاری ہوئی ایک پریس ریلیز میں مولانا فضل الرحمان نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے اس بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جس میں بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کو نصیحت کی ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے کو بھول جائے۔چئیر مین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کشمیر پر من پسند ذہنی اختراع کے بیانات دیتی رہتی ہے،اور بھارتی وزیراعظم کا بیان زمینی حقائق کے برعکس ہے، اور مسئلہ کشمیر عالمی اہمیت کا موضوع ہے،مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا بیان ہماری حکومت کی کمزور پالیسی کا پتہ دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.