تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:5

مونس الہٰی کی بریت کے لئے بینکنگ کورٹ میں درخواست

اے آر وائی - لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہٰی نے این آئی سی ایل فراڈ کیس میں بریت کے لئے بنکنگ کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔ چودھری مونس الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این آئی سی ایل فراڈ کیس میں استغاثہ کے تمام گواہوں نے عدالت میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے چودھری مونس الہٰی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔



ایف آئی اے نے جعلی سازی سے گواہوں کے بیانات بنائے گواہوں کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ چودھری مونس الہٰی کا این آئی سی ایل فراڈ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ چونکہ اب مقدمہ میں کوئی شہادت باقی نہیں رہی۔ اس لئے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، لہذا عدالت قوانین کے مطابق چودھری مونس الہٰی کو فراڈ کیس سے بری کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.