1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:30
متحدہ کے مستعفی وزراء نے سرکاری گاڑیاں واپس کردیں
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی وزراء نے سرکاری گاڑیاں واپس کردیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے بعدسندھ اسمبلی میں پارٹی کی جانب سے قائدحزب اختلاف کونامزد کردیا جائے گا۔مستعفی وزراء عادل صدیقی، رضاہارون، شعیب بخاری، روٴف صدیقی، شیخ محمد افضل، فیصل سبزواری اور دیگر نے اپنی سرکاری گاڑیاں ایس اینڈ جی اے ڈی کے کیئرٹیکر سیل میں جمع کرادیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضا ہارون نے بتایا کہ وزراء نے اپنی سرکاری گاڑیاں واپس کردی ہیں، جو وزراء ملک سے باہرہیں، وہ بھی جلد اپنی گاڑیاں واپس کردیں گے۔ رضا ہارون کا کہنا تھاکہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد ایم کیوایم کے ارکان کی جانب سے لیڈرآف اپوزیشن بھی نامزد کردیا جائے گا۔