تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:55

لاہور :رائے ونڈ میں گھر کی چھت گرنے سے 9افراد زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔دبئی چوک رائے ونڈ کے رہائشی شبیر کے اہل خانہ گھر میں موجود تھے کہ بارش کے باعث لکڑی کے شہتیر اور ٹی آر سے بنائی گئی چھت اچانک گر پڑی جس کے باعث حمیرا، رشید، شمیم اور بشیر سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ جس پر ریسکیو نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچا دیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.