1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:34
چوہدری بردادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری برادران اچانک مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور اس حوالے سے میڈیا کو بے خبر رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے گرینڈ اپوزیشن کی کوششوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ۔