تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:18

آزاد کشمیر انتخابات: دھاندلی کا منصوبہ ایوان صدر میں بنا،سردار خالد ابراہیم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ایوان صدر اسلام آباد میں بنایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار خالد ابراہیم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دھاندلی میں وفاقی حکومت کی براہِ راست مداخلت کے خلاف ان کی جماعت چار جولائی کو راولاکوٹ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کرے گی جس میں وہ اپنی انتخابی اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) کے ساتھ مل کر آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.