1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:17
سردار عتیق کو آزادکشمیر کا صدر بنانے کی تجویز
اے آر وائی - اسلام آباد : آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کے بعد حکومت سازی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو صدر آزاد کشمیر منتخب کر نے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس پر مشتمل مشترکہ سیٹ اپ قائم کر نے کوششیں شروع ہو گئی ہیں، جس کے تحت سردار عتیق احمد خان کو نیا صدر منتخب کرایا جائے گا۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کر دار ادا کر رہے ہیں۔اس ضمن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات بھی کی۔