1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58
گورنر سندھ کا استعفیٰ معمہ بن گیا
جنگ نیوز -
کراچی...گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے استعفیٰ کامعمہ حل نہیں ہوسکاہے۔ایوان صدر کے ترجمان کا کہناہے کہ گورنرسندھ کااستعفیٰ ایوان صدرکوموصول نہیں ہوا جبکہ گورنر ہاوٴس کے ذرائع کے مطابق استعفیٰ دینے کیلئے آئے ہوئے ایم کیوایم کے وزراء سے استعفے وصول کرتے وقت اس کی منظوری سے معذرت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ وہ قائم مقام گورنر ہیں گورنر سندھ چھٹی پر ہیں وہ آئیں گے تواستعفےٰ منظور کریں گے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرڈاکٹر فاروق ستار نے جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے استعفیٰ صدرکوبھیجاہے،استعفیٰ نہیں ملاتوایوان صدرسے منظوری کی خبریں کیوں آرہی ہیں،ذرائع کے مطابق گورنر دبئی میں قیام پذیر ہیں۔