تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:13

مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں،اوآئی سی

اے آر وائی - آستانہ : اوآئی سی نے پاکستان اور بھارت پر زوردیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں نائجیریا کے وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرناہوگا۔



وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےبغیر جنوبی میں ایشیاء میں مستقل امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا۔



اپنے خطاب میں اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل احسان الدین اوغلو نے کہا کہ مسلم ممالک کو لاتعداد چیلنجز کاسامناہے۔مسلمانوں کے اتحاد سے ہی حالات بہترہوں گے۔ او آئی سی نے کشمیر،فلسطین ،لیبیا اور شام کے مسائل حل کرنے کیلئے کمشین قائم کرنے اعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.