1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:3
ایم کیو ایم کے لوگوں کیلئے دعا کروں گا،خورشید شاہ
اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ مدینہ منورہ جارہے ہیں جہان وہ ایم کیو ایم کے لوگوں کے حق میں دعا کریں گے کہ اللہ تعالٰی انہیں صبر اور پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کی توفیق دے ۔
کراچی ایئرپورٹ پرمدینہ جانیوالی پی آئی اے کی پہلی پرواز کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کیساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ بہت جلد انہیں منالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حج کے حوالے سے کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔چودہ اگست تک تمام عازمین حج کو رہائشیں مہیا کردی جائیں گی۔