تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58

اسٹاک میں اتار چڑھاؤ،100انڈیکس بارہ ہزار 484پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں نئے مالی سال کے پہلے روز کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں اور انڈیکس 12 ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار553 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگر سرکاری مالیاتی اداروں کی جانب سے انرجی اسٹاک میں فروخت نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 12 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار 484 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 3 کروڑ 46 لاکھ شئیرز رہا۔ سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت 41 پیسے اضافے کے ساتھ 6 روپے 87 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار 594 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاوٴکا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.