1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58
سونے کی قیمتوں میں کمی،10گرام 41ہزار742روپے ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی...بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ جمعہ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد 48 ہزار سات سو روپے جبکہ دس گرام قیمت تین سو روپے کمی کے بعد41 ہزار 742 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 1493 ڈالر ہوگئی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سبب بنے ہیں۔