تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا جبکہ گرد و نواح کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔گزشتہ روز سے لاہور میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں اور سڑکوں پر پرکھڑے پانی کی وجہ سے پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں بند ہوچکی ہیں۔دوسری جانب آج بھی فیصل آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سرگودھا میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ جھنگ میں موسم ابر آلود جبکہ گوجرانوالہ میں ہلکی بارش وقفے وقفے سے ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی اسلام آباد ڈویژن کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بعض ساحلی علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ رات میں بونداباندی کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.