تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58

ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدرنے ٹریننگ کا آغاز کردیا

جنگ نیوز -
لاہور...ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدرنے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جلد ٹیم میں شامل ہونے کیلئے پر امید ہیں۔ذوالقرنین حیدر نے ٹریننگ کا آغاز ماڈل ٹاون وائٹس کرکٹ گراؤنڈمیں کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا ہے۔ ذوالقرین حیدرگزشتہ برس نومبر میں قومی ٹیم کو چھوڑ کرمتحدہ عرب امارات سے لندن چلے گئے تھے۔ وطن واپسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذوالقرنین حیدرکو پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ جو ہوااسے بھلا کر اب کرکٹ پرتوجہ مرکوز کرنا چاپتے ہیں،کیونکہ کرکٹ ہی ان کیلئے سب کچھ ہے،8 ماہ کے بعد کرکٹ کھیل کر بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.