1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58
فٹ بال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنلز،جرمنی، فرانس کوارٹر فائنل میں
جنگ نیوز -
بوشم...جرمنی میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنلز میں میزبان جرمنی نے نائیجیریا اور فرانس نے کینیڈا کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ فرینک فرٹ میں کھیلے جانیوالے میچ میں میزبان ٹیم کھیل کے آغاز سے ہی حریف نائیجیریا پر حاوی رہی۔ دفاعی چمپئن جرمنی کی جانب سے 54 ویں منٹ میں Simone Laudehr نے فیصلہ کن گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ جرمنی کے شہر بوشم میں کھیلے جانیو الے میں فرانس نے کینیڈا کو 4-0 سے مات دیتے ہوئے پہلی بارکواٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ فرانس کی جانب سے گیتانی تھینے نے دو گولز اسکور کئے۔