تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58

پی سی بی فرسٹ کلاس کرکٹرز کو 6ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دے گا

جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ فرسٹ کلاس کرکٹرز کو6ماہ کاسینٹرل کنٹریکٹ دیگا۔بیس کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیاجا ئیگا،فرسٹ کلاس کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ یکم اکتوبر2011 سے31 مارچ 2012تک دیا جا ئیگا۔کیٹیگری اے کے 5کھلاڑیوں کو بیس ہزارروپے،بی کے دس کھلاڑیوں کو15ہزار جبکہ سی کیٹیگری کے5کھلاڑیوں کو10 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائینگے۔بیس کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے طریقہ کارطے کرلیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ ٹاپ پرفارمرزکو دیا جا ئیگا،کھلاڑیوں کا انتخاب قومی سلیکٹر ریجنل کوچ اورریجن کا نمائندہ جو انٹر نیشنل یا فرسٹ کلاس کرکٹرہوگا،کرے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.