1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58
ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس:جمیکن اسپرنٹر نے 100میٹر دوڑ میں ریکارڈ بناڈالا
جنگ نیوز -
لوزین...جمیکن اسپرنٹر آسافہ پاول نے لوزین میں ہونیوالی ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس مقابلوں کی سو میٹرز ریس میں سال کے تیز ترین ٹائم کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ سال کی ساتویں ڈائمنڈ لیگ میٹنگ گزشتہ روز سوئٹزلینڈ کے شہر لوزین میں ہوئی۔ جہاں جمیکا سے تعلق رکھنے والے اسپرنٹر آسافہ پاول نے سو میٹر ریس کا میدان مار لیا۔ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ اور ٹائی سن گے کی عدم موجودگی میں آسافہ پاول نے برق رفتاری کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سو میٹر کا فاصلہ 9.78 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے سال کا تیزترین ٹائم ریکارڈ کرایا۔ پاول کے ہم وطن اسپرنٹر مائیکل فریٹر 9.88 سیکنڈ ز کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس کے Christophe Lemaitre تیسرے نمبر پر رہے۔