تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:47

صدر کسی کو پسند ہوں نہ ہوں اے این پی کو بہت پسند ہیں، میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صدر زرداری کسی کو پسند ہوں یانہ ہوں، اے این پی کو سب سے زیادہ پسند ہیں۔ پشاور میں صوبائی خود مختاری کے کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے ہمارے دلوں کے ارمان پورے کئے ہوں تو اس سے محبت ہو ہی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ اور ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.