1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:47
بیٹے کی پیدائش کیلئے بیٹیوں کی بھینٹ چڑہانے کا مطالبہ کرنیوالا گرفتار
آج نیوز - میرپورخاص میں تین بہنوں کی بھینٹ چڑھانے کا مطالبہ کرنے والے جعلی عامل کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔بیٹے کی خواہش نے میرپورخاص کے رہائشی سوائی بھیل کو سیال کالونی میں عامل کے پاس جانے پر مجبور کر دیا۔ جعلی عامل کھتو مل نے سوائی بھیل سے تیس ہزار روپے وصول کئے اور کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے لئے تین بہنوں کی بھینٹ چڑہانی ہو گی۔کھتو مل کا کہنا ہے کہ وہ عامل ہے اور نہ ہی تعویز گنڈے کرتا ہے۔ ذاتی تنازع پر اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق جعلی عامل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔