1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:36
امریکانے عراق اور افغانستان میں چار کھرب ڈالر جھونک دیئے
آج نیوز - گزشتہ دس سال کے دوران امریکا نے عراق اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی مہم میں امریکا نے چار کھرب ڈالرجھونک دئیے۔ ان جنگوں میں چھ ہزار امریکی فوجیوں سمیت دو لاکھ تیس ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔آئیسن ہاوور ریسرچ پروجیکٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان میں امریکادس سال کے دوران انسداد دہشت گردی کی مہم میں چار کھرب ڈالرزجھونک چکا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی جنگ کے دوران کم ازکم دو لاکھ پچیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے اس کے علاوہ تقریباً چھ ہزار امریکی فوجی بھی مارے گئے، یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جبکہ امریکا پہلے ہی بہت بڑے مالی خسارے کا شکارہے۔ عالمی ماہرین معاشیات خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ اگر امریکا مالی خسارہ کم نہ کرسکا تو دنیا مزید ایک نئے مالی بحران کا شکار ہ وسکتی ہے۔ اسٹڈی کے مطابق بجٹ کا آدھا حصہ پینٹاگون کے اخراجات کی نذر ہو جاتا ہے۔