تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:21

آزادکشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی، سردار عتیق احمد

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کر کے کشمیریوں کا حق رائے دہی پامال کیا گیا ۔



کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں سردار عتیق کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کرکے پاکستان میں عام انتخابات کیلئے دھاندلی کا تجربہ کیا۔



انہوں نے کہا ہے کہ دھاندلی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے، کراچی کی نشستوں پر انتخابات ملتوی کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔سردار عتیق کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے ایم کیو ایم سے مشاورت کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.