تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:18

کراچی:گودھرا کالونی میں ہلاک افراد سپردخاک

آج نیوز - کراچی میں ہلاک ہونے والے افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی گودھرا میں کشیدگی برقرار ہے، کاروبار اور دکانیں بند ہیں لانڈھی میں دو گرہوں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دو گروپوں میں تصادم کے دوران چار افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں سنی تحریک اور اہلسنت والجماعت کے دوکارکن شامل تھے۔ سنی تحریک کے کارکن محمد حسین کی نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد گودھرا کے باہر ادا کی گئی جبکہ اہلسنت والجماعت کے کارکن فیصل کی نماز جنازہ گودھر چوک پر ادا کی گئی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی پولیس اہلکاروں کو بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل تھی دوسری جانب لانڈھی گوشت مارکیٹ میں مسجد کے باہردو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.