1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:47
الگ ہونے پر بھی ایم کیو ایم سے تعلقات ختم نہیں کریں گے،خورشید شاہ
جنگ نیوز -
کراچی...وقافی وزیر برائے مذہبی امورخورشید شاہ کا کہناہے کہ ایم کیو ایم الگ ہوجائے توبھی تعلقات ختم نہیں کریں گے،وہ مدینہ منورہ میں دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے دوستوں کو صبر دے اور انہیں ساتھ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پی آئی اے کی مدینہ منورہ کیلئے افتتاحی پرواز پر جاتے ہوئے کراچی کے جناح انٹرنشنل ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم تعلق جوڑنے والے ہیں توڑنے والے نہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس سال درخواست دینے والے تمام 87 ہزار6 سو عازمین حج پر جائیں گے،حاجیوں کیلئے70ہزار رہائش گاہیں حاصل کرلی ہیں مزید 20 ہزار رہائش گاہیں جلد حاصل کرلیں گے ، 15 اگست تک تمام عازمین حج کو ان کی رہائش اور سفر کی تفصیلات سے آگاہ کردیں گے۔انہوں نے بتایاکہ ایک فلائٹ پر ایک ہی علاقے کے حاجی ہوں گے جو ایک مکتب اور ایک عمارت میں رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال سعودی حکام سے پاکستانی حاجیوں کیلئے الگ ٹرمینل فراہم کرنے کو کہا ہے۔