تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:1

حکومت خواہ کسی کی بھی ہو قومی اداروں کو مضبوط ہونا چاہئے،فردوس عاشق

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت خواہ کسی کی بھی ہو قومی اداروں کو مضبوط ہونا چاہئے،پیپلز پارٹی شخصیات کی بجائے اداروں کو مستحکم کرنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے کیونکہ اگرانجانے میں اداروں کونقصان پہنچایاتو آنیوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔لاہور پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ آج صوبائی خود مختاری کا دن ہے، اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو 17 وزارتیں منتقل کردی گئی ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سمجھتی ہے کہ اگر چاروں صوبائی اکائیاں مضبوط ہونگی تو وفاق بھی مضبوط ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ ان کی جماعت جی ٹی روڈ پرواقع چند شہروں کی پارٹی نہیں ہے اسلئے مختلف ایشوز میں سولوفلائٹ کے قائل نہیں باقی پارٹیوں کوبھی ساتھ لیکر چلیں گے۔ایم کیوایم کے سوال پر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کبھی کوئی سیاسی جماعت دوسری جماعت کوموسپل لگاکرپیچھے نہیں ہٹاتی، غلط فہمیاں جلد دور ہوجائیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.