تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:1

وفاق سے سترہ محکموں کاکنٹرول سنبھال لیا،چیف سیکریٹری سندھ

جنگ نیوز -
کراچی …چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعدوفاق سے منتقل کئے جانیوالے سترہ محکموں کاانتظامی کنٹرول حکومت سندھ نے سنبھال لیا ہے، کچھ محکموں کے مالی معاملات اوراثاثوں کی منتقلی کے امورمشترکہ مفادات کی کونسل میں طے کئے جائینگے۔صوبوں کووفاق کے زیرانتظام تعلیم وخصوصی تعلیم،محنت، صحت، بہبودآبادی، ماحولیات، زکوہ عشر،زراعت، ثقافت، بہبود خواتین، سماجی بہبود، بلدیات، اقلیتی امور،کھیل وامورنوجوانان،فشریز ومویشیاں اورخصوصی اقدامات کے محکمے منتقل کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری سندھ راجہ محمد عباس نے جیونیوز کو بتایا کہ صحت سے متعلق کچھ پروگرامز کی فنڈنگ وفاقی حکومت جاری رکھے گی،کچھ محکموں کیلئے قانو ن سازی اور ترامیم کی ضرورت ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں محکموں کیلئے رقم بھی مختص کردی گئی ہے۔چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی منتقلی سمیت کچھ معاملات کو حل کے لئے مشترکہ مفادات کی کونسل میں لے جایا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.