1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:12
ایشوریا کے امید سے ہونے کی خوشی، بگ بی کار کا تحفہ دینگے
جنگ نیوز -
ممبئی …ابھی ایش کی خوشخبری کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں اور اب سامنے آیا ہے کہ اس سلسلے میں سینئر بچن انہیں ایک گاڑی گفٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن جہاں ابھیشیک اور ایشوریا کے والدین بن جانے کی خوش خبری کے منتظر ہیں وہیں انہیں انتظار ہے برسات کے موسم کے ختم ہونے کا بھی۔ خبروں کے مطابق امیتابھ بچن مون سون کے ختم ہوتے ہی ابھیشیک اور ایشوریا کو ایک گاڑی گفٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور بارشوں کے رک جانے کا انتظار اس لیے کر رہے ہیں کہ بارش سے اس تحفہ کو نقصان نہ پہنچے۔