تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:12

سرفراز شاہ قتل کیس عام عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس عام عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پرفریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کل تک کیلئے محفوظ کرلیا ہے۔عدالت میں وکلاء صفائی نے دلائل دیئے کہ یہ دہشت گردی کا مقدمہ نہیں، تفتیشی افسرنے حکام بالا کے کہنے پر دفعہ سات کا اضافہ کیالیکن اسے ثابت کرنے کیلئے کوئی شہادت جمع نہیں کی۔ کیمرا مین بھی اپنا کام مکمل کرکے معمول کے مطابق دفتر اور وہاں سے گھر گیا، اس نے اپنے بیان میں کسی دہشت یا خوف کا تذکرہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ واقعہ بہت سے لوگوں نے دیکھا،کسی پرخوف طاری نہیں ہوا۔ملزمان کے وکیل نے یہ دلیل بھی دی کہ فوٹیج میں سرفراز شاہ خود کہہ رہا ہے کہ مجھے معاف کردو مجھ سے غلطی ہوگئی،میراپستول جعلی ہے جس سے اس کا ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز اہلکار نے اسے بیٹھنے کوکہا تو اس نے اس کی گن پکڑلی اورملزم سمجھا کہ سرفراز شاہ گن چھین لے گا، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرفراز شاہ کی موت کی وجہ زیادہ خون بہہ جانا ہے دہشتگردی نہیں جبکہ پبلک پراسیکیوٹرمحمد خان برڑو نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے ازخود نوٹس لے کر حکم دیاتھاکہ یہ کیس اے ٹی سی منتقل کیاجائے،سرفراز شاہ کیخلاف جوایف آئی آر درج ہوئیں انہیں ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے جھوٹا قراردیدیا ہے، ایسا کوئی بھی واقعہ جس سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس اور خوف پیدا ہو،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کل تک کیلئے محفوظ کرلیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.