تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:12

قومی ایجنڈے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے،نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے قومی ایجنڈے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔وہ لاہور میں مسلم لیگ ن سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشرف کی آمریت ختم کرنے کیلئے جدوجہد کی اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ مشرف کے دور میں جنم لینے والی آمرانہ ذہنیت آج فسطائی لب ولہجہ اختیار کر رہی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی فیصلوں کو اوپرسے نافذ کرنے کی بجائے اوپر سے نیچے تک مشاورت کے ذریعے نافذ کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ مضبوط جمہوری سیاسی جماعتیں ہی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہوسکتی ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.