1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:12
جر منی نے تما م ایٹمی ری ایکٹرز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
جنگ نیوز -
برلن …جاپا ن میں فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کے حا دثے کے بعد جرمنی نے مستقبل میں ایسے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ملک میں قائم تمام نیوکلئیر ری ایکٹرز بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔دنیاکی چوتھی بڑی صنعتی طا قت جرمنی یہ فیصلہکرنے والاپہلا مغربی ملک ہے۔اس فیصلے کے تحت 2022 تک تما م نیوکلیئر ری ایکٹرز بند کر کے ملک میں تو انا ئی کے متبا دل طر یقوں کا استعما ل کیا جا ئے گا ۔ جرمنی میں اس وقت کُل سترہ نیو کلئیر ری ایکٹرز موجو دہیں جن سے ملکی توانائی کی ضرو ریا ت کا تیس فیصد حصہ حاصل ہو تا ہے ۔جرمنی کی چانسلر انجیلا مر کیل کا کہنا ہے کہ نیو کلیئر ری ایکٹر ز بند کیے جا نے کے بعد شمسی توانا ئی اور ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرکے اس کمی کو پورا کر لیا جا ئے گا ۔