1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:12
لیون پنیتا نے امریکا کے وزیردفاع کا عہدہ سنبھال لیا،پہلے ہی روز لیٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا کے نئے وزیر دفاع لیون پنیتانے کہا ہے کہ القاعدہ کوحتمی شکست دینے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور افغانستان کوالقاعدہ کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیاجائیگاتاہم وزیردفاع نوکری کے پہلے ہی روز دفتر لیٹ پہنچے۔ لیون پنیتا نے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یہ بات فوجیوں اور عوام کے نام پیغام میں کہی۔ پنیتا نے رابرٹ گیٹس کی جگہ لی ہے، وہ امریکا کے23ویں وزیردفاع ہیں۔پنیتا نیکہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ امریکی فوج بہترین تربیت اور سازوسامان سے لیس ہو۔ امریکاحالت جنگ میں ہے اور دشمن کیخلاف ہر قیمت پر فتح حاصل کرناہوگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ امریکی فوج کو ایسی قوت میں ڈھال دیں گے کہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔نئی نوکری کے پہلے روز امریکی وزیر دفاع پنٹاگون میں اپنے دفتر8منٹ لیٹ پہنچے۔ان کی دفتر آمد کاوقت صبح ساڑھے آٹھ بجے تھا مگر وہ8بج کر38منٹ پر پہنچے۔