تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:12

گیس کا بحران سنگین، نئے صارفین کو کنکشن کی فراہمی بند

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں گیس کا بحران شدید ترہو گیا،رواں مالی سال نئی آبادیوں، صنعتی اور کمرشل صارفین کو گیس کنکشن کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق گیس کا بحران شدیدترہوگیاہے اور روزانہ 5 سو ملین کیوبک فٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ سردیوں میں یہ شارٹ فال 1 ہزار کیوبک فٹ کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ نئے صنعتی و کمرشل گیس کنکشنز پر پابندی کی وجہ سے صرف لاہور ریجن میں ساڑھے 5 لاکھ درخواست گزار کی درخواستیں زیرالتوا ہیں،جبکہ 50 ہزار صنعتی و کمرشل درخواستیں اس کے علاوہ ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.