1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:23
کے ای ایس سی کے مارچ کیلئے فی یونٹ نرخ میں 1 روپیہ 54 پیسے اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …نیپرا نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے فی یونٹ نرخ میں ایک روپے 54پیسے اضافہ جبکہ اپریل کیلئے فی یونٹ قیمت میں 69پیسے کی کمی کردی ہے۔ نیپرا حکام نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ کے ای ایس سی کے بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ہے جو آئندہ کیبلزمیں شامل ہو گا۔نیپرا حکام کے مطابق جنوری،فروری اور مارچ کی 2011کی سہ ماہی میں کے ای ایس ای کے ٹیرف میں ایک روپے 94پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے تاہم یہ اضافہ صارفین کو منتقل نہیں کیا جائیگا۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے سبسڈی فراہم کرے گی ۔