1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:18
یورپی منڈیوں تک رسائی، پاکستان کی حمایت کرینگے،برطانیہ
آج نیوز - پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ اسٹریٹجک مذاکرات موٴثربنانے پراتفاق کیا ہے۔برطانیہ یورپی منڈیوں تک رسائی کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا۔لندن میں صدر آصف زرداری اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون درمیان ملاقات ہوئی۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مسئلہ کے سیاسی حل میں اہم کرداراداکرسکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کی قربانیوں کوسراہتا ہے۔ ملاقات کے بعد صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا کہ برطانوی وزیراعظم نے صدر پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ برطانیہ جمہوریت کیلئے دوستانہ رویہ رکھتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت اورایبٹ آباد آپریشن پربھی تبادلہ خیال ہوا۔