1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:23
شاہد کپور کی نئی فلم موسم کی ریلیز کو ایک ہفتہ آگے بڑھا دیا گیا
جنگ نیوز -
ممبئی … بھارتی اداکار شاہد کپور کی نئی فلم 'موسم ' کے ریلیز کو ایک ہفتہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اب یہ نو ستمبر کی جگہ سولہ ستمبر سے نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ 30 سالہ شاہد کپور کی فلم موسم کے ریلیز میں تاخیر تیسری بار ہوئی ہے اور اب سامنے آیا ہے کہ اسے سولہ ستمبر سے نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔ خبروں کے مطابق ریلیز میں تاخیر اس لیے کی گئی ہے کہ شاہد کپور فلم کی تشہیر میں حصہ لے سکیں، کیونکہ دوسری فلموں کی شوٹنگز کے سبب وہ ستمبر سے پہلے فارغ نہیں تھے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں شاہد کپور پہلی بار اپنے والد کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ ان کے والد پنکج کپور نے فلم میں ایکٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اسکرپٹ بھی خود لکھا ہے اور اس کے ہدایتکار بھی پنکج کپور ہی ہیں۔