تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:23

پریٹی زینٹافرنچ اداکاروں کیساتھ فلم بنائیں گی

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ ڈمپل کوئین پریٹی زینٹا نے جہاں فلموں میں واپسی کا ارادہ کرلیا ہے وہیں اب بطور فلمساز بھی وہ اپنی قسمت آزمانے میدان میں اُتر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پریٹی زینٹا فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بطو ر فلمساز اپنی پہلی فلم کے لیے صفِ اول کے دو فرانسیسی اداکاروں کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔بطور فلمساز اور انٹرنیشنل سطح پر اپنے پہلے پراجیکٹ کے حوالے سے پریٹی بہت جلد ہی اداکاروں کے ناموں کوحتمی شکل دے کر باقاعدہ اعلان کریں گی۔رومینٹک کامیڈی طرز کی اس فلم کی ہدایتکاری پریم سونی دیں گی جو آجکل پریٹی کیساتھ پیرس میں کا سٹ اور وینیوز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ فلم بھارتی ثقافت کی عکاسی کرے گی جس میں خود پریٹی بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ فلم کی شوٹنگ اگست سے شروع کردی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.