تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:23

صدر زرداری کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

جنگ نیوز -
لندن …صدر آصف علی زرداری نے لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ہے، جس میں عسکریت پسندی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کے فروغ کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس موقع پر تجارت ،دفاع ،تعلیم اورصحت سمیت مختلف شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کیلئے جامع پلان تیارکرنے پراتفاق کیاگیا۔صدرآصف زرداری نے اعتماد کا اظہار کیا کہ برطانیہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی حمایت جاری رکھے گا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان نے بھارت سمیت اپنے ہمسائیوں کے ساتھ خطے میں امن اور استحکام کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کردیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ برطانیہ یورپی منڈیوں تک زیادہ رسائی اور جی ایس پی پلس پیکیج دلانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے پاکستان یورپی یونین سربراہ کانفرنس کے میکانزم کی تیاری کی پاکستانی کوششوں میں تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.