تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:41

این ایل سی اسکینڈل پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ جاری

جنگ نیوز - پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے نیشنل لاجسٹک سیل سے متعلق اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تین ریٹائرڈ فوجی افسروں سے متعلق ریفرنس سیکرٹری دفاع کو بھجوایا جائے۔ کمیٹی نے ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے کیس نیب کو بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ پی اے سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں 25 جون کو منعقدہ اجلاس کی تفصیلات آج جاری کی گئی ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد منیر خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل مظفر اور میجرجنرل ریٹائرڈ خالد ظہیر اختر کیخلاف قواعد کے مطابق انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی نے این ایل سی سے متعلق حامد حسن رپورٹ کی سفارشات اور نتائج کوتسلیم کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 10 اپریل 2009 تک ایک ارب 82 کروڑ اور اسی لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ این ایل سی کے سابق سی ایف او سعید الرحمن کے متعلق ریفرنس بھی سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی نے سیکرٹیری پلاننگ اینڈ ڈویولپمنٹ کو این ایل سی کے مستقبل کے بزنس پلان اور مینڈیٹ پر نظرثانی سے متعلق امور یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.