تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:27

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ راولپنڈی ریمز کے نام

آج نیوز - راولپنڈی ریمز نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں کراچی ڈولفن کو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ کراچی ڈولفن نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو چونسٹھ رنز بنائے۔ رمیز راجا نے چونسٹھ جبکہ اسد شفیق اور خالد لطیف چھتیس چھتیس رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ راولپنڈی کی جانب سے رضا حسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں راولپنڈی ریمز بیسویں اوور میں ایک سو چونسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ اویس ضیاء نے تینتالیس جبکہ عمر امین نے بتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کراچی کی جانب سے سہیل خان نے پانچ بیٹسمینوں کو شکار بنایا۔ اسکور برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک سپر اووردیا گیا جس میں راولپنڈی نے کراچی کو سترہ رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کی ٹیم صرف سات رنز بناسکی یوں راولپنڈی نے نو رنز سے یہ میچ جیت کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.