1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:55
خانیوال: جعلی پیر نے لڑکی کے ہاتھ اور پاؤں جلاڈالے
آج نیوز - خانیوال میں جعلی پیر نے بطور نذرانہ بکرا نہ ملنے پر لڑکی کے ہاتھ اور پاؤں کیمیکل ڈال کر جھلسا دیئے۔خانیوال کے نواحی علاقے ظہور آباد کے رہائشی محمد صادق کی پندرہ سالہ بیٹی ذکیہ کچھ عرصے سے بیمار تھی جسے وہ علاج کی غرض سے صفدر نامی پیر کے پاس لے گیا۔ پیر نے اسے بتایا کہ ذکیہ پر چڑیلوں کاسایہ ہے جنہیں بھگانے کے لئے اس کا آگ کے ذریعے علاج کرنا پڑے گا۔ ذکیہ کے باپ کے مطابق پیر نے اسکی بیٹی کے ہاتھوں اور پاؤں پر کیمیکل ڈال کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور بیہوش ہوگئی۔لڑکی کے باپ نے اعلیٰ حکام سے جعلی پیر کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔