1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:41
این آئی سی ایل اسکینڈل،مونس الہیٰ کی بریت کی استدعا
جنگ نیوز - سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے رکن پنجاب اسمبلی مونس الٰہی نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں بریت کیلئے درخواست بینکنگ کورٹ میں جمع کرا دی ہے،مونس الٰہی نے بنکنگ کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ ان کیخلاف این آئی سی ایل کیس میں تمام گواہوں نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ انہوں نے دباوٴ کے تحت بیانات دیے تھے۔مونس الٰہی کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کیخلاف تمام گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے اوران کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہٰذا انہیں بری کیاجائے۔