تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:41

ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے، جلد منا لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

جنگ نیوز - قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ مستعفی ہوں یا نہیں وہ قائم مقام گورنر ہیں، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفے ابھی تک منظور نہیں کئے گئے ہیں اور ان سے بات چیت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں صوبائی خودمختاری سے متعلق تقریب میں دعوت کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔تقریب کے شرکاء کی بات چیت کا محور سندھ کی دوبڑی اتحادی جماعتوں کا مستقبل کا ممکنہ لائحہ عمل تھا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تین سال اچھے گزارے ہیں،ان کی ناراضگی دور کریں گے۔ قائم مقام گورنرسندھ نثار کھوڑو نے بھی بچے کچھے ابہام کو یہ کہہ کر دور کر دیا کہ استعفیٰ منظور کرنے کاکوئی ٹایم فریم نہیں ہوتا ، آئینی طور پر قائم مقام گورنرسندھ کے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ تقریب کے شرکاء کے مطابق پیپلز پارٹی نے روٹھی ہوئی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کودوبارہ سرکاری بنچوں پر واپس لانے کاعزم ظاہر کرکے چند دنوں سے منجمد سیاسی تعلقات کو حرارت دی ہے۔


یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.