تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:8

کراچی:مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
کراچی:مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی…موسم کی شدت میں کمی آنے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور مزدور یونین کے تنازعہ تاحال حل نہیں ہوسکاکے ای ایس سی انتظامیہ اور سی بی اے لیبر یونین کے تنازع کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں کم اور زیادہ وولٹیج ،پی ایم ٹی کی خرابی یا کیبل فالٹ کی شکایات کا ازالہ نہیں کیاجارہا۔ترجمان کے ای ایس سی کاکہنا ہے کہ حکومت عدالتی احکامات کے باوجودتنصیبات،دفاتر اور عملے کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ نے 4500غیر پیداواری شعبے کے ملازمین کے لئے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی آخری پیشکش کردی ہے،جبکہ چئیر مین سی بی اے یونین محمد اخلاق نے الزامات کو یونین کی پر امن جدوجہد کے خلاف انتظامیہ کا پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 4500ملازمین کی کام پر واپسی تک جدوجہد جاری رہیگی۔دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے عذاب سے تنگ کراچی کے شہری اپنا غصہ سڑکوں پر نکالنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.