تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:8

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ کی کینیڈاکے قومی دن کی تقریبات میں شرکت

جنگ نیوز -
شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ کی کینیڈاکے قومی دن کی تقریبات میں شرکت

اوٹاوا…برطانیہ کے نوبیاہتا جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے کینیڈا کے 144ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی،لاکھوں لوگ شاہی جوڑے کو دیکھنے اوٹاوا کے پارلیمنٹ ہل پر امڈ آئے۔برطانوی شاہی جوڑا ان دنوں کینیڈا اور امریکاکے دورے پر ہے۔کینیڈا میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی مقبولیت انتہاوٴں کو چھو رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب شاہی جوڑا کینیڈا کے 144ویں دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچا تو ان کے استقبال کے لیے 3 لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔عوام کی اکثریت نے کینیڈا کے پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے سرخ اور سفید لباس پہن رکھے تھے۔شہزادی کیٹ نے بھی سرخ ہیٹ اور سفید جوڑا زیب تن کر رکھا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کینیڈا کی ریاستی سربراہ ملکہ الزبتھ جب گزشتہ سال یہاں آئیں تھیں تو ان کے استقبال کے لیے صرف ایک لاکھ لوگ جمع ہوئے تھے۔شہزادہ ولیم اور کیٹ اپنے دوریکے اگلے مرحلے میں 8 جولائی کو امریکا روانہ ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.