2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:8
کراچی :جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف پولیس کی کاروائیاں،7افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی :جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف پولیس کی کاروائیاں،7افراد گرفتار
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 7 مسلح ملزما ن کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی گلبرگ ٹاوٴن عاصم قائم خان خانی کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی پولیس نے موٹر سائیکل اور کار لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینی گئی موٹر سائیکلیں، کٹر اور منشیات بھی ملی ہے،ایس ایس پی اورنگی ٹاوٴن خرم وارث کے مطابق اورنگی ٹاوٴن سے ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،، ملزمان کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد اور لاہور کے مختلف علاقوں میں گھروں میں ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بھی تھے،ایس پی نارتھ ناظم آباد ٹاوٴن چوھدری اسد نے بتایا کہ نارتھ ناظم آبادمیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھینئے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور 2 ٹی ٹی پستول بھی ملیں ہیں۔