2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:8
ناسا2015تک خلا کیلئے کمرشل پروازیں شروع کردیگا
جنگ نیوز -
ناسا2015تک خلا کیلئے کمرشل پروازیں شروع کردیگا
واشنگٹن…امریکی خلائی ادارہ ناسا 2015تک خلا کیلئے کمرشل پروازیں شروع کردیگا۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر چارلس بولڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ ادارے کے پاس اتنی تکنیکی صلاحیت موجود ہے کہ وہ اگلے دوسالوں میں خلا کیلئے کمرشل پروازوں کا آغاز کرسکتاہے۔ واشنگٹن میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے چارلس بولڈبن کا کہنا تھا کہ نجی طور پر پارٹنر ز کی طرف سے آفرز ہوئی ہیں اوران کے تعاون سے 2015 تک خلا تک عام انسانوں کی رسائی ممکن بنادیں گے۔انھوں نے کہا کہ ناسا خلائی شٹل کا فائنل مشن اگلے ہفتے شروع کریگا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن 1200 سے زائد تجربات کرچکا ہے جس میں 59 ممالک کے 1600 سائسندانوں نے حصہ لیا۔