2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:8
لندن کے ایک معروف نجی ہوٹل میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
لندن کے ایک معروف نجی ہوٹل میں آتشزدگی
لندن …لندن کے معروف نجی ہوٹل میں آگ لگ گئی اورفوری طورپر 1500 افراد کو ہوٹل چھوڑنا پڑا غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق لندن کے معروف ہلٹن ہوٹل کے کچن میں جمعے کی شام کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 28منزلہ ہوٹل میں مقیم 1500 افراد کو ہوٹل خالی کرنا پڑا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ 40 فائر فائٹرز نے 8 فائر انجنوں کی مدد سے آگ پرقابو پالیا۔