تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:22

پینٹاگان کی 25کروڑڈالرکے دفاعی سامان کی خریداری کی منظوری

جنگ نیوز -
پینٹاگان کی 25کروڑڈالرکے دفاعی سامان کی خریداری کی منظوری

واشنگٹن… امریکی محکمہ دفاع پینٹا گان نے افغانستان میں جاری جنگ کے لیے25 کروڑ ڈالر مالیت کے دفاعی سامان کی خریداری کی منظوری دے دی۔ایک امریکی افسر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹا گا ن نے افغانستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے25 کروڑ ڈالر مالیت کے دفاعی سامان کی خریداری کی منظوری دیدی ہے۔اس سے افغان جنگ میں ہونے والا جانی نقصان کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس سامان میں انسانی جسم ، گاڑیوں اور کنٹینروں کے اندر تک اسکیننگ کی صلاحیت رکھنے والے اسکینر ، بائیو میٹرک سسٹم،اندھیرے میں کام کرنے والے کیمرے اور دیگر حفاظتی چیزیں شامل ہیں۔امریکی افسر نے بتایا کہ افغانستان سے انخلا کے بعدوہاں موجود امریکی فوجیوں کو ٹیکنیکل بیک اپ اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کیلئے آلات کی ضرورت ہوگی۔یہ دفاعی سازوسامان2014 سے پہلے امریکی فوجیوں کو فراہم کردیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.