تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:43

امریکاڈرون اڈوں کوپاکستان سے افغانستان منتقل کرے گا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے اپنے ڈرون بیسزکوپاکستان سے افغانستان منتقل کرے گا۔جہاں سے جاسوس طیارے القاعدہ کیخلاف حملے جاری رکھیں گے ۔عرب نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان میں امریکا کی موجودگی کے خلاف مقامی دباوٴ کے باعث واشنگٹن نے اپنے جاسوس طیاروں کے اڈوں کوپاکستان سے افغانستان منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ جہاں سے ڈرون آپریشن کیا جائے گا۔پاکستان کے وزیردفاع چوہدری احمد مختارنے جمعرات کواسلام آباد میں صحافیوں کوبتایا کہ پاکستان نے امریکا سے کہہ دیا ہے کہ وہ شمسی ایربیس کو ڈرون حملوں کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے اوردیگر ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ القاعدہ کیخلاف جاسوس طیاروں کے حملے افغانستان کے اڈوں سے کیے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.